؞   مدرسہ بنا موبائل چارج کرنے کا مرکز
۱۳ جولائی/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا

معروف پور (حوصلہ نیوز/ محمود عاصم ) مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے جہاں گا ؤں میں پر طرف پانی ہی پانی کا سماں ہے وہیں رفتار زندگی بھی کہیں نہ کہیں تھم سی گئی ہے۔ بجلی کے نہ آنے کی وجہ سے موبائل چارج کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اسی مسئلہ کو حل کرنے کے لئے مدرسہ درسگاہ اسلامی معروف پور جون پور نے گاؤں میں یہ اعلان کردیا کہ مدرسہ میں جنریٹر کے ذریعہ موبائل چارج کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ پھر کیا تھا، کیا مسلم کیا غیر مسلم، کیا چھوٹے کیا بڑے سب اپنے اپنے موبائل لے کر مدرسہ کی طرف دوڑ پڑے اور آن کی آن میں مدرسہ میں موبائل چارج کرنے والوں کی بھیڑ لگ گئی کیونکہ اب موبائل صرف بات چیت کا ذریعہ ہی نہیں ایمرجینسی میں گھر کو اجالا کرنے میں بھی کام آتا ہے۔ مدرسہ کے پرنسپل عبداللہ فاروق نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ علاقہ میں مسلسل بارش کے باعث تین دن سے بجلی غائب ہے، درسگاہ اسلامی معروف پور سے جیسے ہی یہ اعلان ہوا کہ مدرسہ اپنے جنریٹر سے سب کے موبائل کو چارج کرانے کی سہولت دینے جارہا ہے، صرف معروف پور کے مسلمان ہی نہیں اطراف کے ہندو بھی جوق درجوق استفادہ کرنے پہنچنے لگے۔ کہتے ہیں سماجی خدمت کا جذبہ ہو تو راستے خود نکل کر آتے ہیں اور اس طرح کا کام اس کی بہترین مثال کہی جا سکتی ہے۔


3 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.